کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم جمعے کو اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، یہ ایونٹ میں اس کا ساتواں و آخری میچ ہوگا،پاکستانی ٹیم کی کھلاڑ یوں نے جمعرات کو پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ ا سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا۔