کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اظہر محمود دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد اپنے بیٹرز پر برہم دکھائی دے رہے ہیں ،ساتھ ہی شکست کی وجوہات ٹیسٹ کرکٹ کا نہ ہونا قرار دیا ۔ جمعرات کو میچ کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ناکامی کی وجوہات گنواتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان نے صرف چار ٹیسٹ میچز کھیلے ۔ سیریز میں کیچز ڈراپ کیے، اسٹمپ چھوڑا، بیٹنگ فیل ہوگئی ، کوالٹی ٹیم کو موقع دیں گے تو جارحانہ جواب ہی ملے گا ۔ زیادہ میچز کھیلیں گے تو تجربہ حاصل ہو گا۔ پاکستان کو اسپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ کرنا سیکھنی ہو گی۔ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اسپنرز کیلئے سازگار پِچز بنانی پڑیں گی، پاکستانی بیٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ، سلمان علی آغا کے ساتھ لوئر آرڈر نے اسکور نہیں کیا، 20وکٹیں لینا ضروری ہوتی ہیں، جنوبی افریقہ نے اچھی بیٹنگ کی، متھو سوامی نے کلاس کی بیٹنگ کی۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں دماغی طور پر مضبوط ہونا چاہیے ۔