اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتظامی، قانونی اور مالی معاملات پر رپورٹ پیش کر دی۔ موجودہ صدر طارق بگٹی کی تقرری کو قانونی قرار دیتے ہوئے دو ماہ میں انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق صدر کو کانگریس کا اعتماد حاصل ہے مگر اسے باضابطہ انتخاب نہیں کہا جا سکتا۔ کمیٹی نے مالی بے ضابطگیوں پر تشویش ظاہر کی اور ایف آئی اے کو آٹھ ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ موجودہ انتظامیہ کو انتخابات تک کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ۔