• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کے سابق کوچ فیاض بخاری کی سلمان بٹ پر تنقید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ارشد ندیم کے سابق کوچ فیاض بخاری نے وزیرِ بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ کو خط میں سلمان بٹ کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ارشد کی ٹریننگ شیڈول اور نظام انہوں نے تیار کیا مگر ٹوکیو اولمپکس کے بعد بغیر وجہ ہٹا دیا گیا۔ فیاض کے مطابق موجودہ کوچ کے پاس ٹریننگ و میڈیکل ریکارڈ نہیں، تمام معاملات کی شفاف تحقیقات اور اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں نظراندازی کا نوٹس لیا جائے۔
اسپورٹس سے مزید