• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی خدشات، پاکستان بھارت میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے دستبردار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان نےبھارت سے سیاسی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہونےاپنی قومی ٹیم کو جونیئر ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی سطح اجلاس میں حکومت سے مشاورت کے بعد ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جونیئر ورلڈ کپ رواں سال 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنئی اور مدورائی میں کھیلا جائے گا جس میں 24 ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فیصلے سے ایف آئی ایچ کو مطلع کردیا ہے۔ سیکریٹری پی ایچ ایف کاکہنا ہے کہ ایف آئی ایچ کو میچز کیلئے نیوٹرل وینیو کا آپشن دیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید