کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ کرکٹر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کر گئی۔ سماجی ویب سائٹ پر انہوں نے بچی کا ہاتھ تھامے ایک تصویر کے ساتھ یہ افسوس ناک خبر شیئر کی اور لکھا کہ اللّٰہ کی جانب سے اللّٰہ کی طرف تک، میری ننھی پری میں آپ کو زیادہ دیر تک نہیں سنبھال سکا۔ ماں اور بابا آپ کو یاد کریں گے، اللّٰہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے بیٹی کے انتقال پر عامر جمال سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔