جامعہ کراچی: بی اے سال دوئم ریگولر سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

January 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی نے بی اے سال دوئم ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے،نتائج کے مطابق ڈی ایچ اے ڈگری کالج فارویمن کی نورالہدیٰ بنت عمران کرامت سیٹ نمبر165643 نے 828 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی حبہ ابوذربنت ابوذررئیس سیٹ نمبر164992 اور جویریہ محبوب بنت محبوب احمد خان سیٹ نمبر164999 نے باالترتیب 796 اور779 نمبرز کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔