کراچی( اسٹاف رپورٹر) قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن ٰکی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے بالخصوص لیوی کی ناجائز و ظالمانہ وصولی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جمعہ 22مئی کو ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں کراچی کے 14اہم مقامات سمیت شہر بھر میں مظاہرے ہوں گے، مرکزی مظاہرہ مسجد خضرا ء صدر میں ہوگا، حکومت ہوش کے ناخن لے، پیٹرلیم لیوی ختم کرے،عوام کو مہنگائی سے نجات دلائے ورنہ جماعت اسلامی پہیہ جام ہڑتال کا آپشن بھی رکھتی ہے۔