کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی نے گلستان جوہر بلاک 6، پلاٹس نمبر C-15،C-16،C-17 میں آپریشن کیا اور متعدد غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعہ مسمار کرکے کے ڈی اے کی اراضی واگزار کرالی گئی، ڈی جی نے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف سو فیصد کامیابی حاصل کرنے تک بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔