• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو ملازمین کے حقوق کا تعین، سندھ اسمبلی کا پاس کیا گیا بل تاریخی قدم، حبیب جنیدی

کراچی (جنگ نیور) سینئرمزدور رہنماء پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نےحکومت سندھ کی جانب سے “گھریلو ملازمین” کے حقوق کا تعین اور ان کے تحفظ کے لیے سندھ اسمبلی کی جانب سے پاس کیے گئے بل کو تاریخی قدم قرار دیتے ہوۓ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار ، وزیر محنت سعید غنی اور ان کی پوری ٹیم کو محنت کشوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس قانون کے اطلاق کے نتیجہ میں لاکھوں گھریلو ملازمین کے حقوق کو قانونی تحفظ ملے گا جو اس وقت بدترین استحصال کا شکار ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید