کراچی (اسٹاف رپورٹر)موچکو کچیلا گوٹھ میں درندہ صفت شخص نے پانچ سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے ملزم 36سالہ ثنا اللہ کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم متاثرہ بچی کا پڑوسی ہے، ڈاکٹرز نے بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے ،بچی کے والد امجد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔