• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزارات کیلئے بنائی گئی کمیٹی منسوخ آج کا مارچ مؤخر کردیا، سنی تحریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاہد غوری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف مذہبی امورزکواۃ وعشر کے سیکریٹری اختر بگٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،مزارات کےلئے 15 رکنی کمیٹی کی سمری جو وزیر اعلیٰ کو بھیجی تھی جسےقانونی طور پر منسوخ کردیا ، مزارات اولیاء مارچ کا علان کیا تھا علماء کرام و مشائخ عظام کی اپیل پر 21مئی جمعرات کو ہونے وا لا مزارات اولیاء مارچ مؤخر کررہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید