کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے رہنما خالد قادری پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سنی تحریک کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا ، کیمپ میں پاکستان سنی تحریک کے عہدیدار اور صوبائی و علاقائی ذمہ داران شریک تھے،اس موقع پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا کہ انتظامیہ ہمیشہ کی طرح طفل تسلیاں دے رہی ہے جبکہ اصل ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔