کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے مقامیہالمیں ایس پی ایس (SPS)، ڈی ایس پی اور ایس ڈی پی او خواجہ اجمیر نگری سلمان وحید کے اعزاز میںالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، انتظامی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل طحہٰ سلیم، ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران خان، جبکہ محمد آصف خان ہیپی پیلس اسکولز اینڈ کالجز کے چیئرمین محمد آصف خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی،تقریب کے دوران سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین اور ریٹائر ہونے والے پولیس افسر سلمان وحید کو محمد آصف خان اورحسن خان کی جانب سے ذوالفقار (تلوار) اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔