کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر بلاک 17 میں بسیرا شاپنگ سینٹرمیں سنارکی دکانوں سے مبینہ طور پرڈکیتی کی واردات میں کروڑ وں روپے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹنے کا مقدمہ شارع فیصل تھانہ میں درج کرلیا گیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس جگہ واردات ہوئی وہاں سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے،پولیس نے مسلح ملزمان کے آنے جانے کے راستوں کا تعین کرلیا ہے جبکہ کرائم سین یونٹ نے اہم شواہد جمع کرلئے، واردات کی مختلف پہلوؤں پرتفتیش جاری ہےجلد مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا جائےگا۔