پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کا اجلاس،تعلیمی سرگرمیوں ، رجسٹریشن معاملات سمیت دیگر امور پر غور

January 26, 2022

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) ڈی ای او ایلمنٹری راولپنڈی راجہ امجد اقبال کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی ڈی ای او ملک محمد آصف، اے ای او ملک اختر محمود، ایپسما کمیٹی چوک سیکٹر کے صدر عدنان نثار ، ایپسکا کے ڈویژنل صدر عرفان مظفر کیانی، پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ کے صدر ملک نسیم احمد، نیپس کے رہنما راجہ خالد و دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں قرآن مجید کی ناظرہ تعلیم کا خصوصی بندوبست ،سکولز میں بچوں کے آنے اور چھٹی کے اوقات میں محفوظ طریقے سے ٹیچرز کی نگرانی میں سڑک پار کروانا، سنگل نیشنل کریکلم پر عملدرآمد ، رجسٹریشن کے معاملات، ٹاوٹ مافیا کے خاتمہ کے لیےمحمکہ تعلیم کے ساتھ تعاون اوربچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں کے اہتمام کرنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔