اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) پمز چلڈرن وارڈ سے نومولود بچہ اغوا کرنے کی کوشش کا معاملہ نومولود کی والدہ کی درخواست پر تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، درج رپورٹ کے مطابق تین خواتین نے خود کو بچے کی خالہ ظاہر کرکے نومولود کو وارڈ سے نکالا،، نومولود کو لفٹ کے قریب لے جاتے ہوئے دادی نے تینوں خواتین کو پہچان لیا اور بچا بازیاب کرا لیا ، ایف آئی آرگرفتار خواتین کی شناخت علیشاہ، حما پرویز اور حرا پرویز کے نام سے ہوئی۔