میوند رائفلز کے زیراہتمام انسداد دہشتگردی کیلئے نسائو میں قبائلی جرگہ

January 26, 2022

کوئٹہ (پ ر) فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میوند رائفلز کے زیراہتمام دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کیلئے نساو میں قبائلی عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں دہشتگردی کے واقعات، امن و امان کے قیام کیلئے سیکورٹی فورسز کے اقدامات اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام قبائل علاقے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے ایف سی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں چند شرپسندوں کو علاقے میں بدامنی پھیلانے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے ایف سی حکام نے کہا کہ دہشت گردی کو عوام کے تعاون سے ختم کرکے امن بحال کرینگے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے کی وجہ سے دہشتگرد بارودی سرنگوں کے ذریعے معصوم اور بےگناہ لوگوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں امن و امان کے قیام کیلئے قبائلی عمائدین اور عوام شرپسندوں کی موجودگی اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع بروقت سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں۔