متعدد فوڈپوائنٹس کو 2 لاکھ 46 ہزار روپے جرمانہ، ناقص اشیاء تلف

January 26, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا اور ناقص اشیاء کی تیاری اورفروخت کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےمتعدد فوڈپوائنٹس کو 2 لاکھ 46 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں اندرون ملتانی گیٹ شجاع آباد میں کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے پر 15 ہزار جرمانہ ، کھانوں میں غیر معیاری اجزاء اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 3 ریسٹورنٹس کو 40 ہزار کے جرمانے عائدکیے گئے۔ ملتان میں ناگ شاہ چوک پر واقع ریسٹورنٹ کو کھلے مصالحے فروخت کرنے، نامناسب سٹوریج پر جرمانہ کیا گیا۔