روس سے مذاکرات کرنے چاہئیں، فرانس ،جرمنی

January 27, 2022

برلن/پیرس (آئی این پی) فرانس اور جرمنی نے کہا ہے کہ یوکرائن کا سفارتی حل ممکن ہے جس کیلئے روس سے مذاکرات کیے جانا چاہئیں ۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولس اور فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ یوکرائن کے تنازعے کے حل کی خاطر روس سے مذاکرات کیے جانا چاہئیں ۔ ان دونوں رہنماؤں نے برلن میں ملاقات کے بعد اتفاق کیا کہ یہ مسئلہ سفارتی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم دونوں یورپی لیڈرز نے خبردار بھی کیا کہ اگر روس نے یوکرائن پر کوئی نیا حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ماکروں اور شولس نے اس ملاقات میں روسی حملے کی صورت میں ایک مشترکہ ردعمل پر بھی گفتگو کی۔