سفارتخانہ پاکستان ناروے میں 4فروری کو کشمیر یکجہتی سیمینار ہوگا

January 27, 2022

اوسلو(نمائندہ جنگ) 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان ناروے میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔سیمینار 4 فروری 2022 بروز جمعہ سفارت خانہ پاکستان اوسلو میں ہو گا۔ یوم یکجہتی کشمیر ہر سال دنیا بھر میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کی طرف سے منایا جاتا ہے سفیر پاکستان بابر امین نے تمام پاکستانی وکشمیری سیاسی سماجی و مذہبی رہنما اور خواتین و حضرات کو سیمینار میں شریک ہونے کی دعوت دی ہے اورسفیر پاکستان بابر امین نے کہا ہے کہ براہ کرم ambassadorsofficepakistanembassy.no پر ای میل کے ذریعے اپنی شرکت کی تصدیق کریں۔