کوئٹہ: مقامی ہوٹل میں دستکاری کا ڈسپلے سینٹر قائم

January 27, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور مقامی ہوٹل کے اشتراک سے مہاجرین کی بنائی گئی دستکاری کا ڈسپلے کارنر قائم کردیا گیا، بدھ کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کوئٹہ کے اروین پولیکر اور مقامی ہوٹل کے چیف ایگزیکٹو سائوتھ اینڈ سینٹرل ایشا عزیز احمد بولانی نے مہاجرین کی بنائی گئی دستکاری کے خصوصی ڈسپلے کارنر کا افتتاح کیا ، اس موقع پرانہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ اور ہوٹل انتظامیہ مہاجرین کو نہ صرف ہنر مند بنانے کے لئے پرعزم ہیں بلکہ انہیں معاشی اور معاشرتی طور پر خود مختار بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔