• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادب کسی بھی معاشرے کی فکری اور تہذیبی شناخت کا آئینہ دار ہوتا ہے، صدیقہ خان ملالئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ریڈیو پاکستان کوئٹہ کی اسٹیشن ڈائریکٹر صدیقہ خان ملالئی نے کہا ہے کہ ادب کسی بھی معاشرے کی فکری اور تہذیبی شناخت کا آئینہ دار ہو تا ہےجبکہ نوجوان نسل کو ادب سے جوڑنا دراصل مستقبل کو علم، شعور اور تخلیقی فکر سے جوڑنے کے مترادف ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ریفارمز ادبی سوسائٹی، بزمِ جہاں آر کے زیرِ اہتمام اور محکمۂ ثقافت حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے منعقدہ ادبی ورکشاپ کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف ادبا و شعرا آغا گل،شفقت عاصمی،جہاں آرا تبسم، شیخ فرید نے ناول نگاری، سفرنامہ،شاعری اور ادب اطفال پر سیشن دئے جبکہ تقریب سے بلوچستان ریفارمز ادبی سوسائٹی کے صدر شاہ محمد شامی،ڈاکٹر فرحت حسین،ملک عاصم اعوان، عجب خان ساہل،فاریہ بتول، نرگس ندیم و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نےمنتظمین کو بلوچستان میں پہلی ادبی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اس اقدام کو نوجوان نسل کو ادب، مطالعے اور تخلیقی سرگرمیوں سے جوڑنے کی جانب ایک مثبت اور قابلِ تحسین قدم قرار دیااورکہا کہ اس نوعیت کی ادبی سرگرمیاں نوجوانوں میں نہ صرف مطالعے اور تحریر کا ذوق پیدا کرتی ہیں بلکہ ان کے اندر اظہارِ خیال، مشاہدے اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتی ہیں تقریب کے اختتام پر شرکا کو سرٹیفکیٹس بھی دئے گئے ۔

کوئٹہ سے مزید