شاہد آفریدی کورونا میں مبتلا ہوکر ابتدائی چار میچز سے باہر

January 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔وہ ٹورنامنٹ کے چار میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ٹیسٹ مثبت آیا ہے،مجھے کوئی علامت نہیں، امید ہے میں جلد صحتیاب ہوکر گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلوں گا۔ اپنے آخری پی ایس ایل میں بہتر سے بہتر پرفارمنس کیلئے پرعزم ہوں ۔منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی گھر میں ہی قرنطینہ کریں گے ، وہ ببل چھوڑ کر چند گھنٹوں کیلئے اسپتال گئے تھے۔ واپسی پر ان کا کورونا ٹیسٹ ہوا جو مثبت آیا ہے۔شاہد آفریدیسات دن کے قرنطینہ اور منفی ٹیسٹ کے بعد ممکنہ طور پر دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہو جائیں گے۔