• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی—فائل فوٹو
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی—فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری رانا مجاہد علی نے کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس سات نومبر کو طلب کرلیا۔ جس میں نئے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کا تقرر بھی کیا جائے گا ۔ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کانگریس سیشن سے قبل ہوگا، اس دوران 57 ویں پی ایچ ایف کانگریس کے منٹس کی توثیق اور سیکرٹری 25 اگست 2024 تا 6 نومبر 2025 کی رپورٹ پیش کریں گے ۔ اجلاس میں کلبز کی اسکروٹنی اور آئندہ چار سالہ مدت (2026-2030) کیلئے پی ایچ ایف انتخابات کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید