• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلدیپ یادو آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے درمیان سے ریلیز

بھارتی اسپنر کلدیپ یادو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
بھارتی اسپنر کلدیپ یادو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسپنر کلدیپ یادو کو آسٹریلیا کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے درمیان سے ریلیز کر دیا ہے تاکہ وہ آئندہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کرسکیں ۔ کلدیپ یادو کو اب بنگلورو میں 6نومبر سے شروع ہونے والے جنوبی افریقہ ’’اے‘‘ کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کیلئے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کلدیپ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے، لیکن تیسرے میچ میں وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے ۔