کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور قازقستان باکسنگ فیڈریشن میںباکسنگ کے فروغ اور باہمی تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت (ایم ا ویو) پر دستخط ہوئے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد پاکستانی باکسرز کو عالمی معیار کی تربیت، اعلیٰ کارکردگی کیلئے سازگارماحول، بین الاقوامی سطح کی مقابلہ جاتی مشق کے مواقعاور بین الاقوامی ایونٹس کی منظم تیاری فراہم کرنا ہے۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب لاہور میں ہوئی، جس میں سیکریٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن محمد خالد محمود، اور صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز تنگ نے شرکت کی ۔