• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں مہندی کا فنکشن تھا، ٹیم میں سلیکشن کا فون آیا، عثمان طارق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی سے تعلق رکھنے والے27 سالہ اسپنر عثمان طارق نےپہلے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنے منفرد ایکشن اور کارکردگی سے سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے26رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے اور ایک کیچ لیا۔ پاکستان ٹیم میں سلیکشن کے بارے میں انہوں نے انکشاف کیا کہ جس دن پی سی بی سے فون آیا تو سورہا تھا کیونکہ میری شادی ہورہی تھی اور رات مہندی فنکشن چل رہا تھا۔ فون سن کر مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ شاید مذاق ہے ، سلیکشن کا سن کر کافی پرجوش ہوگیا تھا۔ میری ماں نے کرکٹ کھیلنے میں بہت زیادہ مدد کی۔ جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہوا۔ اپنا ڈبیو اپنی والدہ،ماموں اور اہل خانہ کے نام کرنا چاہتا ہوں۔ میں یہ اپنی اہلیہ کےبھی نام کروں گا ، انکے آتے ساتھ ہی زندگی میں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں نوکری کے دوران ہفتہ اور اتوار کے روز کرکٹ کھیلتا تھا۔ کوچز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میرے کیریئر میں بہت کردار ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کھیلنے کا موقع دیا ، ہر کھلاڑی کا ملک کی طرف سے کھیلنے کا خواب ہوتا ہے ۔