• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ گیمز، پاکستان نے بیچ ریسلنگ میں بھی برانز میڈل جیتا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریسلنگ ٹیم ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد لاہور واپس پہنچ گئی۔ لیکن حیران طور پر یہ خبر گیمز ختم ہونے کے بعد ملی۔ فیڈریشن کے حکام نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے بیچ ریسلنگ میں برانز میڈل جیتا، تاہم بعض تیکنکی مسائل کی وجہ سے ان کی جیت کا فیصلہ تاخیر سے کیا گیا، جنگ کی تحقیق نے حکام کے دعوے کی صداقت کو درست قرار دیا ہے، پاکستان نے والی بال میں سلور، کبڈی اور ریسلنگ میں برانز میڈلز جیتے۔ پاکستان اولمپک کے عہدے داروں نے گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کار کردگی کے حوالے سے میڈیا کو بروقت آگاہ کرنے میں اپنی روایتی کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔ ریسلنگ حکام نے بتایا کہ 70 کلوگرام بیچ ریسلنگ میں حسن علی بھولا کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے، کانسی کے تمغے کے مقابلے میں تاجکستان کے ادریس بخروموف کے ہاتھوں ناکامی نے ان کی ایک مضبوط مہم کو ختم کر دیا جس میں گروپ مرحلے کی جیت اور سیمی فائنل میں جانا شامل تھا۔ جبکہ80 کے جی کے مقابلے میں عبد الرحمن کو سیمی فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے سعودی عرب کے حامد طارق المجراشی اور جنوبی کوریا کے کم یا چن کے خلاف ابتدائی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں قدم رکھا۔