کراچی (اسٹاف رپورٹر) واپڈا کے ناصر اقبال نے چیف آف نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں سوئی ناردرن گیس کے طیب اسلم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف تھے۔روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں فائنل کا پہلا سیٹ طیب اسلم نے 11-8 سے جیتا۔ اس کے بعد اگلے تین سیٹ ناصر نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔