کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ قومی ہاکی کیمپ میں جونیئر کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مقصد انہیں مستقبل کے لئے تیار کرنا ہے، پرو ہاکی لیگ کیلئے ایک دو جونیئر کھلاڑیوں کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا ، پی سی بی طرز پر ہاکی کو بھی ایک مضبوط اور خودمختار بورڈ کی ضرورت ہے،حکومتی سطح پر فیڈریشن کے ساتھ جو تعاون کیا جاتا ہے اس سے کھیل میں بہتر نتائج جلد ملنا دشوار ہے،مؤثر ہاکی بورڈ کے ذریعے ان مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے تو یہ قدم فوری طور پر اٹھایا جانا چاہیے ۔