• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کو سپر لیگ کیلئے کنسلٹنٹ کی تلاش

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے کنسلٹنٹ کا عہدہ مشتہر کردیا ۔ پی ایس ایل پلیئرز ایکوزیشن کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس کیلئے15 نومبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ خواہشمند امیدواروں کے لیے اسپورٹس آرگنائزیشن میں 5 سالہ تجربہ اور ڈگری کی شرط رکھی گئی ہے۔کنسلٹنٹ پلیئرز ایکوزیشن پی ایس ایل الیون کے لیے انٹرنیشنل اور مقامی کھلاڑیوں کی تلاش میں مدد کرے گا ۔