• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کین ولیم سن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیم سن—فائل فوٹو
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیم سن—فائل فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیم سن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 35 سالہ کھلاڑی نے 75 میچز میں نیوزی لینڈ کی قیادت کی، جن میں ٹی20 ورلڈ کپ کے دو سیمی فائنلز (2016 اور 2022) اور ایک فائنل (2021) شامل ہیں۔کین ولیم سن نے 2575 رنز اسکور کیے، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ولیم سن مستقبل میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ نیوزی لینڈ بورڈ کے مطابق اسٹار کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ دسمبر میں ٹیسٹ میچز کی سیریز پر توجہ دے سکیں۔