• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ٹی اے فائنلز: سبالنکا نے پاؤلینی کو زیر کرلیا

بیلاروس کی ارینا سبالنکا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
بیلاروس کی ارینا سبالنکا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ریاض (جنگ نیوز) بیلاروس کی ارینا سبالنکا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے اپنے پہلے میچ میں اٹلی کی جیسمین پاؤلینی کو 6-3، 6-1 سے شکست دے دی۔ سبالنکا نے پورے میچ میں جارحانہ سرونگ اور غیر معمولی کنٹرول کا مظاہرہ کیا، جبکہ تھکی ہوئی پاؤلینی ان کے سامنے بے بس نظر آئیں۔ یہ سبالینکا کی سال کی 60ویں کامیابی اور ٹاپ 10 کھلاڑیوں کے خلاف 12ویں فتح تھی۔ بیلاروس کی اسٹار اب تک مجموعی طور پر 63 ہفتے عالمی نمبر ایک رہ چکی ہیں ۔ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن کوکو گاف ہم وطن جیسیکا پیگولا کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ افتتاحی روز ارینا رباکینا اور ایگا سوائیتک نے اپنے میچز جیتے۔