• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹی 20 افغانستان کے نام، زمبابوے کو وائٹ واش کر دیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں زمبابوے کو 9 رنز سے شکست دے کر میزبان ٹیم کو 3-0 سے وائٹ واش کر دیا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 210 رنز کا بڑا مجموعہ بنایا۔ اوپنرز رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے پہلی وکٹ کے لیے 159 رنز کی جارحانہ شراکت بنائی ۔ گرباز نے صرف 48 گیندوں پر 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 92 اور زدران نے 49 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ زمبابوے کے بریڈ ایونز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 201 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان سکندر رضا نے صرف 29 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 51 ، برائن بینیٹ نے 47 جبکہ اختتامی اوورز میں رائن بُرل نے 12 گیندوں پر 31 رنز کی تیز اننگز کھیلی لیکن فتح نہ دلا سکے۔ افغانستان کے عبداللہ احمد زئی نے 3 جبکہ فرید احمد اور فضل الحق فاروقی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رحمن اللہ گرباز کو مین آف دی میچ جبکہ ابراہیم زادران کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔