• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی کوچ سیریز کے نتیجے سے مایوس

ہیڈ کوچ  جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم شکری کنرا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ہیڈ کوچ  جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم شکری کنرا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ شکری کنراڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے نتیجے سے مایوسی ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ نتائج ہمارے حق میں نہیں رہے پاکستان نے کنڈیشنز کا اچھا استعمال کیا ہم نے اسپنر سے اٹیک کرنے کی کوشش کی یہ پلان تھا ہمیں کچھ انجریز کا سامنا کرنا پڑا کھلاڑی بھی کچھ تجربہ کار نہیں تھے لیکن یہ کوئی معذرت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کاربن بوش نے سیریز میں اچھا پرفارم کیا، دونوں میچوںمیں ہم پارٹنر شپ بنانے میں ناکام رہے، بابر اعظم کلاس بیٹر ہے، فارم میں واپس آنے سے تماشائیوں انجوائے کیا اور انہیں سپورٹ کیا۔