کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ(کراچی ریجن ) میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں دی سٹی اسکول نے دی کیڈر اسکول کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ دوسرے میچ میں این جے وی اسکول نے کراچی پبلک اسکول کو 92 رنز سے ہرا دیا ۔ این جے وی اسکول نے 187 رنز بنائے۔ ایاز علی نے 10 چوکوں 2 چھکوں کی مد د ناقابل شکست سنچری بنائی۔