کوآپریٹوز کے شعبہ کو زراعت اور لائیوسٹاک کی طرف منتقل کیا جائے گا،راجہ بشارت

January 28, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر کوآپریٹو محمد راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کوآپریٹوز کے شعبہ کو زراعت اور لائیوسٹاک کی طرف منتقل کیا جائے گا۔ دنیا میں کوآپریٹوز کا فوکس زراعت اور لائیوسٹاک ہے تاہم پاکستان میں امداد باہمی کو صرف ہاؤسنگ تک محدود سمجھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمحکمہ امداد باہمی کی تنظیم نو سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔