ماریا ارینا سب کمیٹی ای یو کی دوبارہ چیئر پرسن منتخب ہوگئیں

January 29, 2022

برسلز( نمائندہ جنگ ) ماریا ارینا یورپین پارلیمنٹ کی سب کمیٹی برائے انسانی حقوق کی دوبارہ چیئر پرسن منتخب ہوگئیں ۔ اب وہ آئندہ 2 سال اور 6 ماہ کیلئے اسی حیثیت میں مزید خدمات انجام دیں گی ان کا انتخاب پارلیمنٹ کی سب کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اراکین نے ان کی محنت اورکام کے پیش نظر متفقہ طور پر کیا ہے۔ ان کا یہ انتخاب پارلیمنٹ میں نئی صدر کے منتخب ہونے کے بعد عمل میں آیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے 4 بڑے گروپوں سے تعلق رکھنے والے کمیٹی کے 4 نئے وائس چیئر بھی منتخب کر لیے گئے ہیں۔