روس اور یوکرائنی وفود کی پیرس میں ملاقات

January 29, 2022

پیرس( نیوزڈیسک) روس اور یوکرین کے وفود کے درمیان پیرس میں مذاکرات کامیاب ہوگئے اور صدارتی محل میں دونوں ممالک نے سرحدی کشیدگی ختم کرنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا۔ اس موقع پر وہاں جرمنی اور فرانس کے نمایندے بھی موجود تھے۔ کیف نے 4ممالک کے درمیان مذاکرات امن کی جانب بڑا قدم قرار دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روس نے مزید لڑاکا طیارے جنگی مشقوں کے لیے بیلاروس روانہ کردیے،جن ایس یو 35فائٹر جیٹ سمیت ایس 400 ائر ڈیفنس سسٹم بھی شامل ہیں۔ بحر منجمد شمالی میں ہونے والی مشقوں میں روس کے 30جہاز ، 20 لڑاکا طیارے اور ایک ہزار سپاہی حصہ لے رہے ہیں۔