نارویجن وزیراعظم اور بائیڈن کی ملاقات،مختلف امور پر گفتگو

January 29, 2022

اوسلو(ناصراکبر)نارویجن میڈیا کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم ناروےجوناس گہر سٹور نے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔وزیر اعظم ناروے نےاس سے قبل بائیڈن کی سیکورٹی ٹیم کے ساتھ دیگر معاملات کے ساتھ یوکرین اور افغانستان کی صورت حال کے بارے میں بات چیت کی گئی۔نارویجن میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہاوول آفس میں جوبائیڈن سے ملاقات میں ایک موضوع جو خاص طور پر غالب رہا، وہ یوکرین کی صورتحال تھی کیونکہ اس وقت ملک کے ساتھ سرحد پر 100,000سے زیادہ روسی فوجی موجود ہیں اور یوکرین اور نیٹو کو حملے کا خدشہ ہے ۔دوسری جانب نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے روس سے کشیدہ صورت حال کو کم کرنے اور تنازع کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کیلئے کہا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات یں طالبان کا اوسلو کا دورہی بات چیت کا موضوع بنا۔وزیراعظم ناروے جوناس گہر سٹور کا کہنا ہے کہ بائیڈن ایک بڑے انسانی بحران سے بچنے کیلئےافغانستان میں ہنگامی امداد بھیجنے کے بارے میں بہت فکر مند تھے۔