پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیاحت پر آن لائن تقریب ہوگی

January 29, 2022

لندن (جنگ نیوز) پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان ہائی کمیشن لندن نے ’’پُٹ پاکستان آن یور ٹریول میپ ‘‘ کے عنوان سے ایک آن لائن ایونٹ کا اہتمام کیا ہے۔ 31 جنوری کو شام چھ بجے منعقد ہونے والے ایونٹ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ ایونٹ سے ہائی کمشنر معظم احمد خان خطاب کریں گے جبکہ دیگر شرکاء میں جونی بیلبی ، ٹریول جرنلسٹ ایما تھامسن، غلام رسول فوٹو گرافر، کولن پرائر فوٹوگرافر شامل ہوں گے۔ میزبانی کے فرائض انعم حسین سرانجام دیں گی۔ شرکاء پینل کے ارکان سے ان کے تجربہ کے حوالے سے سوالات بھی کر سکیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان کے بلند و بالا پہاڑوں، خوبصورت ہنزہ ویلی، شمالی علاقوں اور شہروں اور وہاں آباد لوگوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔