احتساب عدالت، سابق نائب صدر سرکاری بینک کو 4 سال قید، 1 کروڑ جرمانہ

January 29, 2022

لاہور (نیوزرپورٹر) احتساب عدالت لاہور نے نیشنل بینک فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے مقدمہ کے مرکزی ملزم سابق نائب صدر سرکاری بینک عثمان سعید کو 4سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا، عدالت نے حکم دیا کہ عثمان سعید کی زمینوں کو فروحت کرکے جرمانہ کی رقم وصول کی جائے جبکہ وہ دس سال تک کسی بھی عہدہ کے لئے بھی نا اہل ہوگا۔عدالت نمبر 4کے جج عزیزاللہ نے فیصلہ سنایا ،عثمان سعید نیشنل بینک مال روڈ برانچ میں وائس پریزیڈنٹ کے طور پر تعینات رہا،عثمان سعید نے فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر اپنے عہدہ کا ناجائز استعمال کیا،عثمان سعید جعلی لیجرز اور ایل سیز (لیٹر آف کریڈٹ)کے ذریعے قومی خزانہ کو مالی نقصان کا موجب بنا۔