سی پی او کا تھانہ ویسٹریج اور ٹیکسلا کا اچانک دورہ

January 29, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عمر سعید ملک نے رات گئے تھانہ ویسٹریج اور تھانہ ٹیکسلا کا اچانک دورہ کیا۔ سی پی او نے ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب، ایس ڈی پی او ٹیکسلا وقاص خان اور ایس ڈی پی او کینٹ اظہر حسن کو بھی تھانے بلوا لیا۔ سی پی او نے دورے کے دوران تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور بلڈنگز تھانہ سمیت تمام متعلقہ امور کا جائزہ لیا اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی۔ سی پی او نے کہا کہ ٹیکسلا کچہری اور بینک سکیورٹی ڈیوٹی کو وقتاً فوقتاً چیک اور بریف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائیگا۔ سی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔