پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ہیں،عالمی مجلستحفظ ختم نبوت

January 29, 2022

لاہور(خبر نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے خطبات جمعہ میں کہا ہے کہ آپ ؐ کی ختم نبوت کے بعد کسی بھی قسم کا دعوی نبوت کرنے والا شخص دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ امت مسلمہ کا چودہ سو سال سے متفقہ عقیدہ ختم نبوت چلا آرہا ہے آج بھی پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں۔مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، قاری مسعوداحمد، قاری محمداقبال، مولانا ظہیراحمد قمر، مولانا عبدالشکوریوسف اورمولانا مفتی محمداحسن نے کہا کہ امت مسلمہ کا یعنی صحابہ کرامؓ کی مقدس جماعت کا سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا۔ مملکت خداد پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل و موثر عملدرآمد کروایا جائے ۔