• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 تحصیلوں میں سہولت بازاروں کے قیام کیلئے اقدامات جاری ہیں،سیکرٹری پرائس کنٹرول

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 100 تحصیلوں میں سہولت بازاروں کے قیام کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ 40 تحصیلوں میں سہولت بازاروں کیلئے جگہ کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے جبکہ بقیہ تحصیلوں پر مشاورتی عمل جاری ہے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھانے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایکٹنگ ڈی جی پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نوید احمد، ڈائریکٹر پروجیکٹس روشن ضمیر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اجلاس میں بتایا کہ لاہور ڈویژن میں 7، فیصل آباد 12، راولپنڈی 23،سرگودھا 11 جبکہ ساہیوال میں 4 مقامات پر بازار قائم کیے جائیں گے۔ گجرات ڈویژن 8، گوجرانولہ 7، بہاولپور 13، ڈی جی خان 11جبکہ ملتان میں 9 سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔ ایکٹنگ ڈی جی پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نوید احمد نے اپنی بریفنگ کے دوران ڈاکٹر احسان بھٹہ کو 100 تحصیلوں میں انتظامات بارے آگاہ کیا۔
لاہور سے مزید