• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کی پروموشن، آسامیوں کی میرٹ پر بھرتی اور ساکھ کی بحالی اولین ترجیح ہے،پاکستان ملی لیبر فیڈریشن

لاہور (خبرنگار) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن اور پاکستان ریلوے کلریکل ایسوسی ایشن نے ریلوے ملازمین، خصوصاً کلریکل اور درجہ چہارم کے عملے کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں ریلوے کلریکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سید منظر مہدی رضوی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملی لیبر فیڈریشن لاہور ڈویڑن کے صدر ابو ہریرہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملی لیبر فیڈریشن کے چیف کوآرڈینیٹر اسلم خان، لاہور ڈویڑن کے چیئرمین میاں ریاض، سابق ایس پی او خالد اقبال، جبکہ ریلوے کلریکل ایسوسی ایشن کے چیف کوآرڈینیٹر رضوان سعید، جنرل سیکریٹری ذیشان شاہد، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سلمان علی، محمد آصف، سعید اعوان، راشد عدیل اور ندیم بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید