• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے ایوانوں میں اسلام کے نفاذ کی آواز بلند کی جائے ، امیر العظیم

لاہور (نمائندہ خصوصی) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی پارلیمان میں موجودگی اسلام کے دروازے کھولنے کے مترادف ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں اسلام کے نفاذ کی آواز بلند کی جائے اور حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی جائے۔وہ جماعت اسلامی جوہر ٹاؤن لاہور کے زیرِ اہتمام ایک اہم تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں جماعت اسلامی کے مقامی و مرکزی قائدین، الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید