• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی خوبصورتی کو ماند کیے بغیر اشتہارات کیلئے جگہ کا تعین کریں، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ کا وژن ، لاہور کی ساکھ"باغوں کا شہر" برقرار رکھنے کا مشن ۔پی ایچ اے لاہور ہیڈکوارٹر میں وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی بھی شرکت کی،ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی،مال روڈ پر تمام تاریخی عمارتوں کے ایستھیٹکس کو جدید لائٹنگ کے ذریعے خوبرو بنایا جائے گا،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ریونیو بڑھانے کیلئے سمارٹ ایڈورٹائزمنٹ پلان کی تیاری بھی شروع کر دی گئی، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پارکس، گرین بیلٹس ، سڑکوں کی تزئین ؤ آرائش کا کام مزید تیز کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات ہیں کہ لاہور باغوں کا شہر ہے اس کی ساکھ برقرار رکھیں، صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے شہر میں لگے بوسیدہ اور غیر محفوظ سائن بورڈز فوری ہٹائے کی بھی ہدایت کی۔
لاہور سے مزید