• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے پاک بھارت جنگ میں پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ پاک فوج نے پاک بھارت جنگ میں پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہ سوات واقعہ انتہائی دلخراش سانحہ ہے۔سانحہ سوات پر پوری قوم غمگین ہے۔سانحہ سوات ہمیں پروفیشنل اور پرو ایکٹو اپروچ کو اپنانے کی ضرورت واضح کر رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے ویئر ہاؤس میں پاک فوج اور ریسکیو 1122کو فلڈ فائٹنگ سامان کی تقریب تقسیم 2025 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا اور کرنل فراز سمیت دیگر حکام موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاءسے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کا سفر جاری ہے۔
لاہور سے مزید